فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز مئی میں ایتھوپیاکے چیمبرز آف کامرس کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرے گی
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری مئی میں ایتھوپیاکے چیمبرز آف کامرس اینڈ سیکٹرل ایسوسی ایشنز کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے معاہدوں پر دستخط کرے گی۔ اس عزم کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر محمد سلیمان چاولہ نے اتوار کوپاکستان میں ایتھوپیاکے سفیر جمال بیکر عبد اللہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ایتھوپیاکے سفیر نے ایف پی سی سی آئی اور ایتھوپیا چیمبر آف کامرس اینڈ سیکٹرل ایسوسی ایشنز (ای سی سی ایس اے) کے درمیان مئی کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں ہونے والے آئندہ ’’ایتھوپیا پاکستان بزنس فورم‘‘ کے دوران تجارتی معاہدوں پر دستخط کرنے کی تجویز پیش کی۔اتوار کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق