کاشتکاروں کو سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کوچارے کے طورپر ہرگز استعمال نہ کرنے کی ہدایت

ماہرزراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورنویدامجد نے کاشتکاروں کو سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کوچارے کے طورپر ہرگز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طورپر مویشیوں‘ جانوروں بالخصوص بکریوں‘گائے‘ بھینسوں وغیرہ کو ڈالنے سے گریزکریں کیونکہ سپرے کے زہریلے اثرات جہاں جڑی بوٹیوں کے ذریعے مذکورہ جانوروں کے پیٹ میں داخل ہوکر دودھ اور گوشت کی پیداوارکو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں وہیں جانوروں اور مویشیوں کی زندگیوں کو بھی خطرات سے دوچار ہوناپڑسکتاہے نیززہرکے چھڑکاؤ کے بعد گوڈی یا بارہیروکا موثر اثر دیرتک برقرار رکھنے میں مددمل سکے۔  انہوں نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ موجودہ حالات میں گندم سمیت دیگر زرعی اجناس کی بہترپیداوارکا حصول اشدضروری ہے‘سپرے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لیناچاہئیے اور اس دوران کوئی جگہ خالی نہیں رہنے دی جانی چاہئیے۔  انہوں نے کہا کہ گندم کے کھیت کے خالی کناروں پر بھی اگر سپرے کردیاجائے تو اس کے بھی بہترین اثرات حاصل ہوسکتے ہیں۔ انہو ں نے ریتلے اور کلراٹھے علاقوں میں ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے زہروں کاسپرے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا کہ سپرے کے زہریلے اثرات جہاں جڑی بوٹیوں کے ذریعے مذکورہ جانورو ں کے پیٹ میں داخل ہوکر دودھ اور گوشت کی پیداوارکوبری طرح متاثر کرسکتے ہیں وہیں جانوروں اورمویشیوں کی زندگیوں کو بھی خطرات سے دوچار ہوناپڑسکتاہے نیز زہر کے چھڑکاؤ کے بعد گوڈی یا بارہیروکے استعمال سے بھی گریزکیاجائے تاکہ زہروں کا موثراثر دیرتک برقراررکھنے میں مددمل سکے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *