اے سی سی اے پاکستان اورایل سی سی آئی میں ایس ایم ایز کو فروغ دینے کے لیے شراکت داری
لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) اور اے سی سی اے (ایسوسی ایشن آفچارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس ) نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے درمیان مالیاتی معاملات کو بہتر بنانے اور آگے بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس ایم او یو پر صدر ایل سی سی آئی کاشف انور اور اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے دستخط کیے۔ا س تقریب میںاے سی سی اے کے صدر جوزف اوولابی اور دونوں اداروں کی سینئر انتظامیہ بھی موجود تھی۔اس معاہدے کا مقصد ایس ایم ایزکے شعبہ سے منسلک افراد اور کاروباری افراد کے درمیان تعاون اور صلاحیت بڑھانے اور علم کے تبادلے کو فعال کرنے کے لیے طے کیا گیا ہے۔ دونوں ادارے مالی خواندگی کو بڑھانے اور مضبوط ٹیکس کلچر بنانے میں مدد کرنے کے اقدامات کی حمایت کریں گے۔ تقریب کے بارے میں LCCI کے صدر کاشف انور نے کہاکہ ”میں اس معاہدے پر دستخط کرنے پر نہ صرف LCCI اور ACCA بلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز، تاجر برادری اور ممبر تنظیموں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ ایل سی سی آئی اور اے سی سی اے کے درمیان موجودہ تعاون کو مضبوط کرے گا اور ایل سی سی آئی کی رکن تنظیموں کو ان کی صلاحیت سازی کی ضروریات خاص طور پر ٹیکسیشن کے حوالے سے مدد فراہم کرے گا”۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے اے سی سی اے کے صدر جوزف اوولابی نے کہا کہ”ہمیں ایل سی سی آئی کے ساتھ اشتراک کرنے اور پاکستان کے ایس ایم ای سیکٹر میں صلاحیت سازی کی حمایت کرنے پر خوشی ہے۔ ہم ایس ایم ایزکو پیچیدہ مالیاتی منظر نامے پر نیویگیٹ کرنے کے لیے ضروری ٹولز اور مہارتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اے سی سی اے اور ایل سی سی آئی کے درمیان تعاون معیشت میںمثبت تبدیلی لائے گا۔
اس شراکت داری کے بارے میںبات کرتے ہوئے اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے مزید کہاکہ ”یہ شراکت داری ایس ایم ایز کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے تاکہ وہ پاکستان کی معیشت میںاپنا کردار ادا کر سکیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ تعاون ایس ایم ایزکے لیے مزید مواقع فراہم کرے گا، جس سے کاروباری افراد اور پوری معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔