پاکستان میں گندم کی پیداوار تین ٹن فی ہیکٹر ہے

 اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گندم کی پیداوار تین ٹن فی ہیکٹر ہے، اگر یہاں مصر اور سعودی عرب کی طرح فی ہیکٹر چھ ٹن گندم پیدا ہو تو کاشتکار خوشحال ہو جائیں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے نہری نظام والے ملک کی آدھی آبادی غذائی قلت سے دوچار ہے، دنیا کے 91 ممالک میں فوڈ سکیورٹی کی صورتحال پاکستان سے بہتر ہے جن میں سے بہت سے زرعی ملک نہیں ۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ ملک میں جہاں غیر متوقع بارشوں سے فصلیں خراب ہوئی ہیں وہیں گزشتہ سال سیلاب کے بعد اب دوبارہ زراعت کے لئے پانی میں 27 فیصد کمی واقع ہو گئی ہے ،اس کمی کی ایک وجہ یہ ہے کہ سیلاب کے پانی کو زخیرہ نہیں کیا جا سکا اور وہ سمندر میں چلا گیا۔انھوں نے کہا کہ خریف کی فصل کا موسم اپریل سے ستمبر تک ہوتا ہے جس میں کپاس گنا چاول مکئی اور ماش کی دال کی فصلیں کاشت کی جاتی ہے جو پانی کی کمی سے متاثر ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گندم کی فی ایکڑ پیداوار تین ٹن فی ہیکٹر ہے جو نیوزی لینڈ میں دس ٹن ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *