ایکسپورٹ مخالف قوانین سے گریز کیا جائے: کاشف انور

برآمدی انکم کی وصولی کے حوالے سے 31مارچ کو جاری کیا گیا سرکلرجلد واپس لیا جائے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر کاشف انور نے سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا ہے ۔کہ ایکسپورٹ مخالف قوانین سے گریز کیا جائے۔ وگرنہ ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہو گی، برآمدی انکم کی وصولی کے حوالے سے 31 مارچ 2023 کو جاری کردہ سرکلرنمبر 2جلد واپس لیا جائے۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے سابق صدر شاہد حسن شیخ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ مختلف برآمدی شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل ہو گی۔ کمیٹی بجٹ تجاویزاور اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور برآمدات سے متعلق مختلف دیگر محکموں کے لیے تجاویزمرتب کرئے گئی۔

اس کے علاوہ شرح سود پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ شرح سود کو کم کیا جائے گا۔ مگر جس طرح حکومت نے شرح سود بڑھا دیا ہے۔ ہم سب کے لیے کام کرنا مشکل سے مشکل ترین ہوتا جا رہا۔ حکومت کو شرح سود پر نظر ثانی کر نی پڑئے گئی۔ 

 

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *