پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اضافہ

پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں جرمنی کوپاکستان کی برآمدات میں اضافہ جبکہ جرمنی سے درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو1.141 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو1.132 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ فروری میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 131.32 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 129.27 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 139.73 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو1.749 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جرمنی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر33.48 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں جرمنی سے درآمدات کاحجم 627.17 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 837.19 ملین ڈالرتھا، فروری میں جرمنی سے 72.68 ملین ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوجنوری میں 77.80 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 100.39 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2022 میں جرمنی سے درآمدات پر1.250 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *