کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران ماہانہ بنیادوں پراضافہ
کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2023 میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے40.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوجنوری کے مقابلہ میں 7.44 فیصدزیادہ ہے، جنوری میں کینیڈا سے ترسیلات زرکاحجم 37.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔گزشتہ سال فروری میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 52 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں کینیڈاسے ترسیلات زرکاحجم 367.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.2 فیصدکم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 443.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔