پائینیر گروپ کے نائب صدر حارث عتیق کی لاہور چیمبر کے صدر کے ساتھ بدتمیزی
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پائینیر گروپ جو کہ پہلے ہی ایک مافیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جس نے اپنے دور حکومت میں صرف اپنے ہی مفادات کے لیے کام کیا۔ اپنے دور حکومت میں نا صرف لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلکہ کسی بھی ممبر کو کوئی فاہدہ نہیں دیا۔اب اپنی ساکھ کو کمزور ہوتے دکھ کر انتشار کا رستہ اختیارکرنا شروع کر دیا ہے۔
صدر کاشف انور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جو کہ بہت ہی نرم مزاج انسان ہیں۔ اورجن کے آنے کے بعد لاہور چیمبر آف کامرس میں ترقیاتی کاموں کا اجرا شروع ہوا ہے۔ ایک بار پھر سے لاہور چمیبرآف کامرس کو دنیا میں پہچان ملنا شروع ہو رہی ہے۔ جو کہ پائینیر گروپ کے لیے ایک بہت بڑا مسسلہ بن رہا ہے اور ان کو دوبارہ اقتدار سے دوری نظر آرہی ہے ۔ جس کی وجہ سے پائینیر گروپ اب اوچے ہتھکنڈو پر آچکا ہے۔ اور نا کھیلے گے اور نا کھینے دیں گے پر عمل کرتے ہوئے بدتمیزیوں ہر اتر آئیں ہیں۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور کے کمرے میں بدتمیزی کی ویڈیو جو کہ تمام کاروباری برادری کو وصول بھی ہوچکی ہے اس پر تمام کاروباری برادری میں غم غصہ پایا جاتا ہے۔ جس کے بعد پائینیر گروپ کے نائب صدر حارث عتیق نے اس معاملے کو غلطی قرار دیا ہے۔