مارک اپ کی شرح سنگل ڈیجٹ ہونا چاہیے۔ کاشف انور،ظفر محمود ، عدنان خالد
لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے مارک اپ ریٹ میں مزید اضافہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کہ اس سے کاروباری شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور سینیر نائب صدر ظفر محمود چوہدری ، اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے کہہ کہ سٹیٹ بنک نے مارک اپ کی شرح میں مزید اضافہ کر کےایسے 21 فیصد کر دیا ہے۔ جس کے صنعت وتجارت پر سنگین اثرات مرتب ہونگے۔
انہوں نے کہہ کہ مارک اپ ریٹ میں اضافہ کر کے مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے بہترین طریقہ صنعتی پیداوار بڑھانا اور صنعتکاری و برآمدات میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہہ چونکہ حکومت پاکستان میں سب سے زیادہ قرض لیتی ہے۔ اس لیے پالیسی ریٹ میں مزید اضافے سے حکومت کی قرضہ لینے کی لاگت بھی بڑھ جائے گی۔
خطے کے دیگر ممالک کو مدنظر رکھتے ہوئے مارک اپ کی شرح سنگل ڈیجٹ ہونا ضروری ہے۔ تاکہ نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو۔