ضرر رساں کیڑے ٹماٹر کی فصل پر پھل پکنے کے آخری مراحل میں حملہ آور ہو کر پھل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں،محکمہ زراعت
محکمہ زراعت کے ماہرین نے ٹماٹر کی فصل کو کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کے لئے پودوں کے قریب زمین میں موجود سنڈیاں تلاش کر کے انہیں فوری تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ ٹماٹر کی فصل کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ ضرر رساں کیڑے ٹماٹر کی فصل پر پھل پکنے کے آخری مراحل میں حملہ آور ہو کر پھل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ روشنی کے پھندے لگا کر بھی سنڈیوں اور ان کے پروانوں کو تلف کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرر رساں کیڑوں کے شدید حملہ کی صورت میں کیمیائی انسداد کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں