کپاس کے کاشتکاروں کو منتخب تصدیق شدہ اقسام پراربوں روپے سبسڈی کی فراہمی

 حکومت پنجاب کپاس کے تصدیق شدہ بیج کی ترویج اور پیداوار میں اضافہ کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ اس ضمن میں کپاس کی منظورشدہ اقسام بی ایس15،سی آئی ایم663،سی کے سی1،سی کے سی3،ایف ایچ490،آئی یو بی2013،ایم این 020،نبجی11،نیاب545،نیاب878،نیاب1048،نیاب کرن کی کاشت پررجسٹرڈ کاشتکاروں کو5 ایکڑ تک سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ سبسڈی” پہلے آئیں پہلے پائیں ”کی بنیاد پر دی جارہی ہے۔یہ سبسڈی تھیلوں میں موجود واؤچر کے ذریعے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو فراہم کی جارہی ہے۔ کاشتکارسبسڈی کے حصول کے لئے کاشتکارخفیہ واؤچر نمبر اسپیس اپنے شناختی کارڈنمبرکے8070 پر ایس ایم ایس کریں۔ کپاس کے کاشتکاروں کو منتخب منظور شدہ بیج پر1 ہزار روپے فی بیگ سبسڈی دی جارہی ہے۔ کاشتکار سبسڈی واؤچر والا تھیلااپنے قریبی مرچنٹ سے طلب کر سکتے ہیں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ کاشتکار کپاس کی کاشت کیلئے صرف منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں،نامنظور شدہ اور غیر قانونی بیج کے استعمال سے کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے۔کاشتکار کپاس کی کاشت یکم اپریل تا 31 مئی تک مکمل کریں۔کاشتکار بی ٹی اقسام کے ساتھ 10 فیصد رقبہ نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوتِ مدافعت نہ پیدا ہو سکے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کاشتکار تصدیق شدہ معیاری بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے علاوہ رجسٹرڈ پرائیویٹ اداروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *