پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں30ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روز محدود پیمانے پر تیزی رہی ،ٹریڈنگ کے دورا ن انڈکس40200پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے قبل انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا اس طرح انڈیکس میں صرف82پوائنٹس کا ہی اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں30ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور43.33فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،ٹیلی کام ،توانائی ،بینکنگ ،سیمنٹ ،سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس40100اور40200پوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گیا تھا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا سے انڈیکس دو نفسیاتی حد سے نیچے آگیا ۔
منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں82.00پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40000.37پوائنٹس سے بڑھ کر40082.37پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 40.42پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 14786.88پوائنٹس سے بڑھ کر14827.30پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26424.98پوائنٹس سے بڑھ کر 26556.14پوائنٹس ہو گیا ۔
کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب30کروڑ87لاکھ14ہزار252روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 61کھرب7ارب57کروڑ 12لاکھ 88ہزار884روپے سے بڑھ کر 61کھرب37ارب88کروڑ3ہزار136روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو3ارب روپے مالیت کے 8کروڑ72لاکھ15ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم2ارب روپے مالیت کی6کروڑ45لاکھ11ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 300کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی136کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،134میں کمی اور30کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ37لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام41لاکھ70ہزار ،کے الیکٹرک لمیٹڈ37لاکھ69ہزار ،حبیب بینک 35لاکھ27ہزار اورڈی جی کے سیمنٹ 34لاکھ30ہزار حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے ۔
قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھا میں 575.00روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 18500.00روپے ہو گئی اسی طرح 531.49روپے کے اضافے سے رفحان میض کے حصص کی قیمت 8088.99روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک سروسز کے بھا میں82.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت1017.00روپے ہو گئی اسی طرح 27.74روپے کی کمی سے بلیسڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 342.25روپے پر آ گئی ۔