بجٹ سپورٹ کے لیے حکومت کا قرضہ 2000 ارب روپے کی سطح عبورکر گیا
بجٹ سپورٹ کے لیے حکومت کا قرضہ 2000 ارب روپے کی سطح عبورکر گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومتی قرضہ جولائی سے 11 مارچ کے درمیان 2,260 ارب روپے تک پہنچ گیا،حکومت نے اس عرصے کے دوران بینکوں سے 1987 ارب روپے کے قرضے لیے گئے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ رقم تقریباً 535 ارب روپے تھی،یکم جولائی سے 11 مارچ کے دوران نجی کمپنیوں نے 248 ارب روپے قرض لیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ رقم تقریباً 911 ارب روپے تھی،اس عرصہ میںپبلک سیکٹر انٹرپرائزز کا قرضہ تقریباً 151 ارب روپے تھا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 18 ارب روپے تھا