کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان زیادہ پیداواراورکیڑوں سے بچائو کے لیےکپاس کے نئے بیج متعارف کرائے
سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائر یکٹرڈاکٹرزاہد محمود نے کہا کہ کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان زیادہ پیداواراورکیڑوں سے بچائو کے لیےکپاس کے نئے بیج متعارف کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقسام کپاس کے دیگر چیلنجز جن میں زیادہ درجہ حرارت یا زیادہ نمی،کپاس کاپھل گرنایاپانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان اقسام کی پیداوار ی صلاحیت تقریبا ً 40سے50من فی ایکڑہےاورکپاس کی ان اقسام کے ریشے کی لمبائی28ملی میٹر سے زیادہ ہے،یہ اقسام زیادہ پیداوار دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل سیکٹر کی ضروریات کےلئےانتہائی موزوں ہیں۔ ڈاکٹر زاہد محمود نےکہا کہ رواں سال ادارہ ہذا کی کپاس کی یہ اقسام بی ٹی سی آئی ایم 663،بی ٹی سی آئی ایم 785،بی ٹی سی آئی ایم 343،بی ٹی سی آئی ایم 678،بی ٹی سائٹو 535 اور بی ٹی سائیٹو 537کاشت کی جائیں۔