پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات پاکستانی کے ڈپٹی چیف آف مشن قائمقام سفیرعمیرعلی سے ملاقات

پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات پاکستانی کے ڈپٹی چیف آف مشن قائمقام سفیر عمیر علی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستا ن اور نیپال کے تجارت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں روز بروز اصافہ ہو رہا ہے پاکستان سے نیپال کو چاول اور آم برآمد کر سکتا ہے جبکہ نیپال دنیا کی بہترین چائے اور کافی پیدا کرتا ہے خطہ میں تجارت کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے وفود کے تبادلے کئے جائیں۔

دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے تجارتی کاروباری ایسوسی ایشنز کے روابط میں پھیلا ئو اور تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ خورشید برلاس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے نیپال کی چائے، کافی، پشمینا پراڈیکٹس، وولن کارپٹ، دستکاری کی مصنوعات، سونے و چاندی کے زیورات، دالیں، آپٹیکل لینزز، کاغذ و کاغذ کی پراڈیکٹس اور ہربل میڈیسنز کیلئے پاکستان کی مارکیٹ میں عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل و چمڑے کی مصنوعات، مشینری و پارٹس، ادویات اور میڈیکل ایکویپمنٹ، جوتے و سینڈلز، مسالحہ جات اور ڈرائی فروٹ سمیت دیگر مصنوعات کیلئے نیپال ایک پرکشش مارکیٹ ہیپاکستان و نیپال کے درمیان براہ راست روابط کا فقدان باہمی تجارت کی راہ میں سب سے اہم رکاوٹ ہے لہذا دونوں ممالک براہ راست ہوائی روابط کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست تجارت کرنے کے دیگر امکانات کا بھی جائزہ لیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک اس معاہدے کو جلدطے کرنے کی کوشش کریں جس سے باہمی تجارت کو بہتر فروغ دینے کی راہ ہموار ہو گی۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *