کاشتکاروں کو ملاوٹ سے پاک زرعی زہروں اور کھادوں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

 پاکستان میں کاشتکاروں تک معیاری کھادوں و زرعی زہروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے فرٹیلائزر و پیسٹی سائیڈ انسپکٹرز ترجیحی بنیادوں پر بھر پور مہم شروع کریں اور زرعی کپمنیو ں کے وئیر ہاؤسز اور مارکیٹوں میں معمول کی چیکنگ میں تیزی لائیں۔ پیسٹی سائیڈ و فرٹیلائزر کمپنیوں کے نمائندگان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن اور تمام زرعی گریجویٹ کی پابندی کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کریں سرکاری قوائد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والی کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ زرعی افسران فیلڈ میں تمام بڑی و چھوٹی مارکیٹوں کے علاوہ کھاد ڈیلرز کی دوکانوں اور سٹورز کی چیکنگ کے علاوہ مخبری کی بنیاد پرفوری کاروائی عمل میں لائیں اور کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب محمد شبیر احمد خان کی زیر صدارت ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں معیاری کھادوں و زرعی زہروں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) و اڈپٹیو ریسرچ، پنجاب ڈاکٹر انجم علی، چیف سائنٹسٹ، سائل فرٹیلٹی لیبارٹری ٹھوکر نیاز بیگ لاہور، ڈاکٹر قاضی محمد اکرم، چیف سائنٹسٹ، پیسٹی سائیڈ لیبارٹری کالا شاہ کاکو، ڈاکٹر سرفراز حسین اور چیف سائنٹسٹ سائل فرٹیلٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، پنڈی بھٹیاں، ڈاکٹر محمد اشفاق،ڈائریکٹر زراعت (توسیع)، فیصل آباد، چوہدری عبدالحمید، ڈپٹی ڈائریکٹر، پیسٹ وارننگ فیصل آباد ریجن، ڈاکٹر عامر رسول اورڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ انفارمیشن فیصل آباد، ڈاکٹر آصف علی سمیت پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر لیبارٹری کے انچارج افسران اور فیصل آباد ریجن کے فرٹیلائزر انسپکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) و اڈپٹیو ریسرچ، پنجاب ڈاکٹر انجم علی نے کاشتکاروں تک حکومتی نرخوں پر کیمیائی کھادوں کی بروقت فراہمی بارے اقدامات اورحکومت پنجاب کی طرف سے ملاوٹ سے پاک کھادوں کے متعلق جاری مہم کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ چیف سائنٹسٹ، سائل فرٹیلٹی لیبارٹری ٹھوکر نیاز بیگ لاہور، ڈاکٹر قاضی محمد اکرم نے شرکاء کو پنجاب کے تمام اضلا ع میں قائم سائل
ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی تجزیاتی رپورٹس کے اجراء کے متعلق بریف کیا۔ اجلاس میں کیمیائی کھادوں و زرعی زہروں کی سیمپلنگ کے عمل
اور کورٹ کیسز میں در پیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انکے فوری حل کیلئے ٹیکنیکل سب کمیٹی تشکیل دی گئی اورملتان ڈویژن کی سائل فرٹیلٹی لیبارٹری میں سیمپل کولیکشن سنٹرکا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے محکمہ پولیس کوہدایت کی ہے وہ مخبری کی بنیاد پر ریڈ سیمپل کے عمل کے دوران فیلڈ افسران کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور عدلیہ کے اعلی حکام کو سفارش کی کہ وہ ملاوٹ سے پاک کیمیائی کھادوں اور پیسٹی سائیڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی جاری مہم کے دوران محکمہ زراعت پنجاب کے فیلڈ افسران کی طرف سے دائر کردہ مقدمات کے ترجیحی بنیادوں پر فیصلوں کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق فوری سزائیں دلوائی جا سکیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے شعبہ جات دالوں،اور چارہ جات کے تجرباتی فیلڈ کا دورہ کیا اور جاری زرعی تجربات میں خصوصی دلچسپی لی اور زرعی سائنسدانوں کے کام کو سراہا۔دورہ کے آخر میں انہوں نے سائل فرٹیلٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، پنڈی بھٹیاں کابھی دورہ کیا اورشور زدہ و کلراٹھی زمینوں کی بحالی و اصلاح کے متعلق جاری تحقیقی کام بارے معلومات حاصل کیں اور ادارہ کی طرف سے کاشتکاروں کے لئے مرتب کردہ زرعی سفارشات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *