گندم کی فصل کو آخری پانی 25 مارچ تک،پچھتی کاشتہ فصل کو اس کے بعد بھی لگایا جا سکتا ہے، محکمہ زراعت

 ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبد الحمید نے کہا کہ گندم کی فصل کو آخری پانی موسم اور پانی کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے25 مارچ تک اورپچھتی کاشتہ فصل کو اس کے بعد بھی لگایا جا سکتا ہے تاہم اگر کسی علاقے میں بارش ہوگئی ہو تووہاں مزید پانی لگانے کی ضرورت انہوں نے کہا کہ کاشتکار گندم کی فصل پر سست تیلے کے حملہ کی صورت میں زرعی زہریں استعمال نہ کریں کیونکہ ان کے اثرات اچھے نہیں ہوتے نیززرعی زہروں کے بے جا استعمال سے ماحولیاتی آلودگی اور مفید کیڑوں کے خاتمہ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

تیلے کے شدید حملہ کی صورت میں کاشتکار ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں تاہم تیز بارش کی صورت میں بھی تیلے کے حملہ میں کمی واقع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اپنی فصل پر زرد اور بھوری کنگی کے حملہ کی صورت میں کنگی کے متاثرہ حصوں پر پھپھوندی کش زہر استعمال کریں تاکہ یہ بیماری مزید نہ پھیل سکے نیزکانگیاری سے متاثرہ پودوں کو نکالنے کیلئے بیمار پودوں کو زمین میں دبادیں تاکہ جرثومے تیزی سے نہ پھیلں اور ایسے کھیتوں میں پانی کا وقفہ بڑھا دیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار فصل پر چوہوں کے حملے کی صورت میں زنک فاسفائیڈ کی گولیاں یا ڈیٹیاگیس کی ٹکیاں استعمال کریں ،کاشتکار اپنی ضرورت کے مطابق اگلی فصل کا بیج خود تیار کریں اور اس مقصد کیلئے منتخب کھیت سے غیر اقسام کے پودوں کو نکال دیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتہ فصل سے جڑی بوٹیوں کے علاوہ کانگیاری سے متاثرہ تمام پودے کاٹ کر شاپر میں ڈال کر زمین میں دبا دیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *