ڈالر کی قدر میں ایک اضافہ ،ڈالر کی قدر283.92روپے ہو گئی
بینک دولت پاکستان کے مطابق بدھ کو 72پیسے کے اضافے سے پاکستان میں ڈالر کی قدر283.92روپے ہو گئی فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر25پیسے کی کمی سے 284.25روپے پر آ گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر1روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 285روپے سے بڑھ کر286روپے پر جا پہنچی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یورو کی قدر305روپے پر برقرار رہی جبکہ 1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 348روپے سے گھٹ کر347روپے پر آ گئی