فیصل آباد، نگران صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کی کمشنر کے ہمراہ مسائل کے حل کیلئے محکمہ زراعت وکاشتکار نمائندوں سے ملاقات
نگران صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر کی کمشنر سلوت سعید کے ہمراہ ضلع چنیوٹ میں محکمہ زراعت وکاشتکار نمائندوں سے ملاقات کی۔ نگران صوبائی وزیر نے کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے محکمہ زراعت کو ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ آئندہ اجلاس میں تعمیلی رپورٹ سے آگاہ کریں۔اس موقع پر کمشنر نے کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور صوبائی وزیر کو بتایا کہ زرعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کر کے محکموں کی موجودگی میں کسانوں کے مسائل سنے جاتے ہیں اور انکے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ اجلاس میں کسانوں نے کھادوں کی دستیابی،نہری پانی چوری کے واقعات سمیت دیگر مسائل میں صو بائی وزیرکو آگاہ کیا۔ مزید بر آں نگران صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کے ہمراہ چنیوٹ کا دورہ کیا اور رمضان سپیشل پیکج کے تحت فری آٹا کی فراہمی کے ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر جاکر انتظامات دیکھے۔انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مرد و خواتین کو آٹا کی فراہمی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔
کمشنر نے نگران صوبائی وزیر کو سنٹرز پر قائم کاؤنٹرز پر قومی شناختی کارڈز کی سکیننگ کے طریقہ کارسے آگاہی دی۔ اہل مردوخواتین کیلئے بیٹھنے کیلئے سایہ دار انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر موجود مرد وخواتین سے انتظامات بارے اور آٹا ملنے کے بارے میں بھی دریافت کیاگیا۔ انہوں نے بغیر چپ کارڈ کے حامل اہل افراد کے لئے الگ سے قائم کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ فری آٹا کی تقسیم نگران حکومت کا انقلابی اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان سپیشل پیکج کے تحت آٹا کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامات کے انتظامات قابل ستائش ہیں۔