کاشتکارسبزیات کی کاشت سے اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں،زرعی ماہرین

نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ڈائریکٹر محمد رفیق اختر نے کہاہے کہ پاکستان میں سبزیوں کے زیر کاشتہ رقبہ میں اضافہ کی بدولت کاشتکارمعاشی فوائد حاصل کرسکتے ہیں ۔معروف زررعی ماہر اورنظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ڈائریکٹر نے کہاکہ سبزیاں انسانی غذا کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہےں ، سبزیاں انسان کو لحمیات ،نشاستہ ، تیل، معدنیات اور مختلف قسم کے وٹا منز مہیا کر تی ہےں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سبزیوں کا زیر کا شت رقبہ دیگر فصلوں کی نسبت بہت کم ہے جبکہ آمدن کے لحاظ سے سبزیات کی کاشت دوسری فصلوں کی نسبت زیادہ منافع بخش ہے۔ کاشتکار سبزیات کی کاشت سے اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موسم گرما کی سبزیات کی کاشت وسط فروری تا مارچ تک کی جا سکتی ہے۔مارچ کے بعد کاشت کی گئی سبزیات کی کاشت درجہ حرارت بڑھنے سے قاصر رہتی ہے۔موسم گرما کی سبزیات کی نشوونما کیلئے درجہ حرارت 20 تا35 ڈگری سینٹی گریڈموزوں رہتا ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *