حکومت پنجاب کپاس کے کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج کی ترویج اور پیداوار میں اضافہ کیلئے اربوں روپے سبسڈی فراہم کر رہی ہے،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کپاس کے تصدیق شدہ بیج کی ترویج اور پیداوار میں اضافہ کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے، اس ضمن میں کپاس کی منظورشدہ اقسام بی ایس15،سی آئی ایم663،سی کے سی1،سی کے سی3،ایف ایچ490،آئی یو بی2013،ایم این ایچ1020،نبجی11،نیاب545،نیاب878،نیاب1048،نیاب کرن کی کاشت پررجسٹرڈ کاشتکار5 ایکڑ تک سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق یہ سبسڈی” پہلے آئیں – پہلے پائیں “کی بنیاد پر دی جائے گی،یہ سبسڈی تھیلوں میں موجود واچر کے ذریعے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو فراہم کی جائے گی، کاشتکارسبسڈی کے حصول کے لئے کاشتکارخفیہ وائوچر نمبر سپیس اپنے شناختی کارڈنمبرکے8070 پر ایس ایم ایس کریں گے۔

ان اقسام کی کاشت پر کپاس کے کاشتکاروں کو1000 روپے فی بیگ سبسڈی دی جائے گی، کاشتکار سبسڈی وائوچر والا تھیلااپنے قریبی مرچنٹ سے طلب کر سکتے ہیں۔

کاشتکار کپاس کی کاشت کیلئے صرف منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں،نامنظور شدہ اور غیر قانونی بیج کے استعمال سے کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے۔کاشتکار کپاس کی کاشت یکم اپریل تا 31 مئی تک مکمل کریں گے۔کاشتکار بی ٹی اقسام کے ساتھ 10 فیصد رقبہ نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوتِ مدافعت نہ پیدا ہو سکے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کاشتکار تصدیق شدہ معیاری بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے علاوہ رجسٹرڈ پرائیویٹ اداروں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *