ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9.85 بلین امریکی ڈالرز ہوگئ
ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9.85 بلین امریکی ڈالرز ہوگئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 10 مارچ 2023 تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9.85 بلین امریکی ڈالرز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 3 مارچ کو 9 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہے، مرکزی بینک کے ذخائر 48.69 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4.3 ارب ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5.45 ارب ڈالر رہے، حکومت پاکستان کے چین سےلیے گئے 50کروڑ ڈالر کمرشل قرض سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔