کاشتکارکماد کی بہاریہ فصل کی کاشت کیلئے زمین کواچھی طرح تیارکریں،ماہرزراعت
ماہرزراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورنویدامجد نے کہاہے کہ کاشتکار کمادکی بہاریہ فصل کی کاشت کیلئے زمین کواچھی طرح تیارکریں اور فصل کی کاشت کے لئے پانی کے اچھے وموزوں نکاس والی بھاری میرازمین کا انتخاب کیاجائے تاہم بھاری میرازمین کی عدم دستیابی کے باعث کماد کی بہاریہ فصل کی کاشت کے لئے میرااورہلکی میرازمین بھی کارگر ثابت ہوسکتی ہے جہاں ماہرین زراعت کی مشاورت سے کمادکی بہاریہ فصل کاشت کرکے بہتر پیداوارکا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔
انہوں نے ”اے پی پی“ کو بتاتے ہوئے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ اگرکمادکی فصل مونجی کے وڈھ میں اورکپاس کے بعد کاشت کرنی ہوتو ان فصلات کی برداشت کے بعد رونا ویٹریاڈسک ہیروچلاکر پچھلی فصل کی باقیات کو زمین میں ملادیاجائے اور بعدمیں کم گہری 8تا10انچ والی کھیلیوں کیلئے دومرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرورچلایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر زیادہ گہری کھیلیاں 18انچ بنائی ہوں تو سب سائیلر کا استعمال کیاجاسکتاہے