سیالکوٹ:محکمہ زراعت کی تربوز کے کاشتکاروں کو اگیتی فصل کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت نے تربوز کے کاشتکاروں کو اگیتی فصل کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کر دی ۔ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار تربوز کی اگیتی فصل کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کر لیں تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ تربوز کی کاشت کیلئے زرخیز ریتلی ایسی میرازمین جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو بہترین نتائج کی حامل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تربوز کے کاشتکار فصل کی کاشت سے قبل زمین کو اچھی طرح ہموار کرکے گوبر کی گلی سڑی کھاد 15سے 20ٹن فی ایکڑ ڈالیں اور ہل چلاکر اسے زمین میں ملادیں،زمین کو اچھی طرح تیار کرنے کیلئے مٹی پلٹنے والا ہل چلانے سمیت تین سے چار مرتبہ عام ہل چلا کر سہاگہ دیں تاکہ زمین اچھی طرح نرم و بھربھری ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار تربوز کی بہترین فصل حاصل کرنے کیلئے اچھی روئیدگی والا ایک کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔مزید رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *