بیماریوں کی تشخیص بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنا ہمارا عزم ہے، سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب

پنجاب بھر میں تمام ڈویژنل تشخیصی لیبارٹریز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات سے لیس کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں آئی ایس او کے ماہرین کے زیر نگرانی محکمانہ افسران کو تربیت فراہم کرنے کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔اس تربیتی ورکشاپ میں ڈیزیز انویسٹی گیشن و کنٹرول آفیسرز اور ضلعی تشخیصی لیبارٹریز میں خدمات سر انجام دینے والے آفیسر زنے شرکت کی۔

سیکرٹری لائیوسٹاک کا اپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ درست تشخیص اور بروقت علاج و معالجہ سے مویشی پال کے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔لہذا بیماریوں کی تشخیص بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنا ہمارا عزم ہے۔آئی ایس او کے متعین کردہ اصول و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے شعبہ لائیوسٹاک میں خدمات بہتر طریقے سے سر انجام دینے میں مدد ملے گی۔ اس ضمن میں تشخیصی لیبارٹریز کی آئی ایس ا و سرٹیفکیشن کے تمام مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایس او سرٹیفکیشن کی کامیابی سے سر انجام دہی کے لیے تربیتی ورکشاپ خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔تربیتی ورکشاپ سے عملہ کی تکنیکی استعداد کار اور لیبارٹری مینجمنٹ میں بہتری مقصود ہے نیز بیماریوں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تشخیص سے مویشی پال کے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے گا۔ جس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر اینیمل ڈیزیز ڈائیگناسٹک ریپورٹنگ اینڈ سرویلنس ڈاکٹر اعظم علی ناصر اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *