پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش / آندھی / گرد آلود ہوائیں بارے الرٹ جاری، آنے والے دنوں کے دوران ملک میں آندھی /گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ الرٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 16 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی،جو 17 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور 20 مارچ تک موجود رہیں گی۔16 سے 20 مارچ کے دوران لاہور، اسلام آباد،مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاوؤالدین، سیالکوٹ، نارووال میں بارش کا امکان اور17 سے 19 مارچ کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق بھکر، لیہ، کوٹ ادو، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن اور بہاولپور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اسی دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ تیز ہوائیں / ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔مری میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ بھی موجود ہے اوربارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں 06سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پراونشیل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران قریشی نے کہا ہے کہ مسافر حضرات کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ شہری ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن

1129 پر کال کریں۔

سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں لینڈ ریونیو ایکٹ اور رولز میں ترامیم کا اہم فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اے ڈی ایل آرز کو اسسٹنٹ کمشنرز کے ماتحت کرنے پر غور کیا گیا اور نوکری سے برخاست شدہ ملازمین پر ریونیو دفاتر میں پابندی لگانے کے لیے اضلاع کو مراسلہ جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اجلاس میں انتقالات پاس کرنے والے افسران کے لاگ ان کے لیے تھمب ایمپریشن بھی چیک کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دیہی مراکز مال کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ مسائل کی خود مانیٹرنگ کروں گا اورکرپشن پر زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔انہوں نے افسران کو ہدایات دیں کہ وہ مانیٹرنگ اور آپریشن ونگز اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیہی مراکز مال پر خصوصی نظر رکھیں اور اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیہی مراکز مال کے فنانشل، ٹیکنکل اور ایڈمنسٹریٹو معاملات کو حل کیا جائے۔نبیل جاوید نے مزید کہا کہ دیہی مراکز مال کی بلڈنگز، ایچ آر اور لاگ ان ایشو کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اور متعلقہ افسران پینڈنگ انتقالات کو فی الفور کلیئر کریں، لاپرواہی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہو گی۔ایس ایم بی آر کا کہنا تھا کہ کہ کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔بروقت ڈیجٹل گردواری مکمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اورڈیجٹل گردواری بارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔
اجلاس میں ڈی جی پی ایل آر اے سائرہ عمر ، سیکرٹری ریونیو مہر شفقت اللہ مشتاق، ڈپٹی سیکرٹری سٹاف رومان برآنہ ، ڈائریکٹر آپریشن پی ڈی ایم اے نثار احمد ثانی مانیٹرنگ اور آپریشن ونگز سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *