کمادکی مونڈھی فصل میں سفارش کردہ مقدار سے 30فیصد زائدکھادڈالی جائے،ماہرزراعت نویدامجد
ماہرزراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)قصور نویدامجد نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ چونکہ کمادکی مونڈھی فصل میں سفارش کردہ مقدار سے 30فیصد زائدکھادڈالی جائے اور کمزور زمین میں سوا پانچ بوری یوریا‘چار بوری ڈی اے پی اور اڑھائی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یاپونے 7بوری یوریا‘ 10بوری سنگل سپرفاسفیٹ 18فیصد اور اڑھائی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ درمیانی زمین میں سوا 4بوری یوریا، اڑھائی بوری ڈی اے پی اور اڑھائی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا سوا 5بوری یوریا، پونے 7بوری سنگل سپرفاسفیٹ اور اڑھائی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑجبکہ زرخیز زمینوں میں ساڑھے 3بوری یوریا، سوابوری ڈی اے پی اور سوا بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا4بوری یوریا ساڑھے تین بوری سنگل سپرفاسفیٹ اور سوا بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑڈالی جائے