ملتان ،کھادکی بلیک مارکیٹنگ اورناجائزمنافع خوری میں ملوث ڈیلرزپر ایک کروڑ روپے سے زائد جرمانہ
ملتان میں کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خور ی میں ملوث ڈیلرز پرایک کروڑ33 لاکھ 42 ہزار500 روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ 84 ایف آئی آرز کا اندرج کر کے 11ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ ملزمان سے 5294 بیگ یوریا کھاد قبضہ میں لیکر کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر تقسیم کی گئی۔جنوبی پنجاب میں لوکل تیارکردہ یوریا کے3لاکھ18ہزار289بیگ جبکہ امپورٹڈ یوریا کے72162بیگ مارکیٹ میں موجودہیں،اس وقت ڈیمانڈ اینڈسپلائی کا کوئی ایشو نہیں ہے۔