کاشتکار موسمی مکئی کے کھیتوں کو فصل اگنے کے 40 سے 45دن بعد تک کھیت کو جڑی بوٹیوں سے مکمل طورپر پاک رکھیں،ماہر زراعت
ماہر زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورنویدامجد نے کہا کہ جڑی بوٹیاں مکئی کی پیداوار میں 45فیصد تک کمی کرسکتی ہیں، لہذاکاشتکار مکئی کی چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں میں شامل باتھو، کرونڈ،لیہلی، جنگلی پالک، چولائی، ددھک،قلفہ، بکھڑا،چبڑ،اٹ سٹ، سینجی، مینا، میسکواور جنگلی ہالوں جبکہ نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں میں شامل ڈیلا، گھیل، گھاس، سوانکی گھاس، مدھان گھاس، دمبی گھاس اور بانسی گھاس کا بروقت خاتمہ یقینی بنائیں نیز کھیلیوں اوروٹوں پر کاشتہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی میں بھی کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔ انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکار موسمی مکئی کے کھیتوں کو فصل اگنے کے 40 سے 45دن بعد تک کھیت کو جڑی بوٹیوں سے مکمل طورپر پاک رکھیں تاکہ مکئی کی فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ اگرجڑی بوٹیوں کے بروقت تدارک نہ کیاجائے تو یہ روشنی، خوراک اورپانی کے حصول میں فصل کا مقابلہ کرتی ہیں