کاشتکارکمادکی کٹائی اس وقت کریں جب فصل مکمل طورپرپک کر تیارہوجائے،محکمہ زراعت
محکمہ زراعت نے ستمبرکاشتہ کمادکی کٹائی وپیلائی کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اورکاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں جدیدسفارشات پر عملدرآمدیقینی بنائیں تاکہ بعدمیں انہیں کسی دقت کاسامنانہ کرناپڑے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکارکمادکی کٹائی اس وقت کریں جب فصل مکمل طورپرپک کر تیارہوجائے اور چینی کی یافت اپنے عروج پر ہو۔ انہوں نے بتایاکہ گنا سطح زمین سے ڈیڑھ انچ گہائی سے کاٹاجائے اور اس پر موجود کھوری اور جڑیں بالکل صاف کرنی چاہئیں نیزچھلائی کے دوران آغ اتارتے وقت ساتھ ہی دو تین کچی پوریاں بھی کاٹ دینی اوربیمار کیڑوں سے متاثرہ گنے بھی نکال کر علیحدہ کرلینے چاہئیے تاکہ بیماری صحتمند گنوں پراثرانداز نہ ہو اور گرے پڑے سوکھے گنے صحتمند گنوں میں شامل نہ کئے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ سیدھے کھڑے کمادمیں ریکوری بہترہوتی ہے