مکئی کی برداشت کے بعدپیداوارکے ذخیرہ کے لئے گوداموں کوکیڑے مکوڑوں سے اچھی طرح پاک و صاف کرلیں، ماہر زراعت
معروف ماہر زراعت و سابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورنویدامجد نے مکئی کے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ مکئی کی برداشت کے بعدپیداوارکے ذخیرہ کے لئے گوداموں کوکیڑے مکوڑوں سے اچھی طرح پاک و صاف کرلیں تاکہ ذخیرہ شدہ جنس کو سونڈ والی سسری کے پروانے اور سنڈی سمیت دیگرکیڑوں سے بچایاجاسکے۔
انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ یہ کیڑے مکئی کے دانوں کواندر سے کھاکر کھوکھلا کردیتے ہیں اسی طرح آٹے کی سسری اور کھپرا بھی مکئی کے دانوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنڈیاں دانوں میں سوراخ کرکے اندر داخل ہوجاتی ہیں اور کویابننے تک دانوں میں ہی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار گودام کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے انہیں صاف ستھرا رکھیں،فرش،دیواروں اور چھتوں میں موجود دراڑیں اور سوراخ اچھی طرح بندکردیں