محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو بھنڈی کی پہلی فصل وسط فروری سے مارچ کے آخر تک کاشت کرنے کی سفارش

 پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھنڈی کی اوسط پیداوار 120من فی ایکڑ تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ سال13ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر بھنڈی کی کاشت سے59 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے بتا یا کہ بھنڈی موسم گرما کی ہر دلعزیز سبزی ہے جس کی کاشت کیلئے گرم مرطوب آب وہوا کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ فصل کہرکے اثرات کو برداشت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے بتایاکہ بھنڈی کی فصل سال میں 2مرتبہ کاشت کی جاتی ہے لہٰذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ پہلی فصل کی کاشت وسط فروری سے مارچ کے آخر تک مکمل کریں جبکہ دوسری بار یہ فصل جون اور جولائی میں مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ فروری و مارچ میں کاشتہ فصل اگست و ستمبر میں پھل دیتی ہے جبکہ جون و جولائی میں کاشتہ فصل اکتوبر نومبر تک پیداوار دینے کے قابل ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھنڈی کی منظور شدہ قسم سبزی پری ہے جس کی بوائی کیلئے اچھی اگاؤ والا 10 سے 12 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کیاجاسکتاہے تاہم بیج کی فصل کا شت کرنے کیلئے بھنڈی کا 6کلوگرام بیج فی ایکڑ ہی کافی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بھنڈی کی فصل 20 سے 30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بہترین اگاؤ اور بڑھوتری فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھنڈی توری کو ہر قسم کی زمین میں کاشت کیا جاسکتا ہے البتہ زرخیز میرا اور پانی کے بہتر نکاس والی زمین جسکی تیزابی خاصیت6 سے 6.8 ہو بہترین پیداوار کیلئے موزوں ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *