پاکستان میں انجیرکی سالانہ پیداوار18 ہزار من ،طلب28 ہزار من ہے، محکمہ زراعت

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ پاکستان میں 18 ہزار من سالانہ انجیر پیدا ہوتا ہے جبکہ یہاں سالانہ28 ہزار من انجیر کی مانگ ہوتی ہے اسلئے اضافی مانگ کو پورا کرنے کیلئے ترکی، ایران اور افغانستان سے سالانہ 10 ہزار من خشک انجیر پاکستان درآمد کرنا پڑتا ہے حالانکہ پاکستان میں انجیر ہر جگہ اگایا جاسکتا ہے لہٰذا اگر زیادہ سے زیادہ لوگ انجیر کی کاشت شروع کردیں تو نہ صرف وہ خود منافع کمائیں گے بلکہ پاکستان کو دوسرے ممالک سے انجیردرآمد نہیں کرنا پڑے گا۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق پیداوار کم ہونے کے باعث بے شمار قدرتی خوبیوں سے مالا مال انجیر اس قدر مہنگا ہے کہ عام آدمی اسے کھانے کے بارے سوچ ہی نہیں سکتا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *