محکمہ زراعت نے فیصل آباد ڈویژن میں 18لاکھ 68ہزار رقبہ پر گندم کی کاشت مکمل کر لی

محکمہ زراعت نے فیصل آباد ڈویژن میں 18لاکھ 54ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کے مقررہ ہدف کے برعکس 18لاکھ 68ہزار 745ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت مکمل کر لی ہے۔اس طرح ٹارگٹ سے 14745ایکڑ رقبہ پر گندم کی اضافی کاشت کی گئی ہے جس سے بمپر کراپ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ڈویژ نل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمید نے اے پی پی کو بتایاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع فیصل آباد کیلئے 61ہزار 300ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ٹارگٹ دیا گیا تھا لیکن اس کے برعکس 67ہزار 445ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی۔

اسی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3لاکھ 44ہزار ایکڑ رقبہ کے برعکس 3لاکھ 64ہزار 200ایکڑ رقبہ،ضلع جھنگ میں 6لاکھ 51ہزار ایکڑ رقبہ کے مقابلہ میں 6لاکھ 91ہزار 275ایکڑ رقبہ اور ضلع چنیوٹ میں 2لاکھ 46ہزار ایکڑ رقبہ کے برعکس 2لاکھ 56ہزار 125ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ اس حساب سے فیصل آبادڈویژن کیلئے مقرر کردہ 18لاکھ 54ہزار ایکڑ رقبہ کے برعکس 18لاکھ 68ہزار 745ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا عمل مکمل کیا گیا جس کی نہ صرف بہترین نگہداشت جاری ہے بلکہ کاشتکاروں کو گندم کی آبپاشی،جڑی بوٹیوں کے خاتمہ اور زرعی ادویات کے سپرے سمیت دیگر امور کے بارے میں بھی مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے جس کے باعث یہ توقع ہے کہ اس بار گندم کی شاندار فصل حاصل ہو سکے گی

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *