موسم گرماکی سبزیوں کی کاشت کیلئے مناسب وقت فروری تامارچ ہے،ماہرین زراعت

ماہرین زراعت نے کہاہے کہ موسم گرمامیں اگائی جانے والی سبزیوں کریلہ، گھیاکدو،چین کدو، کالی توری ،بھنڈی توری ،بینگن، ٹماٹر، سبزمرچ ،شملہ مرچ ،تراور کھیراکی کاشت کاوقت فروری تامارچ ہے ،موسم گرماکی سبزیاں 20سے 35درجہ سینٹی گریڈکے دوران بہترین نشوونماپاتی ہیں اس سے زیادہ یاکم درجہ حرارت پر پیداوار متاثرہوتی ہے، سبزیوں کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی زرخیز میرازمین ہونی چاہے ، سبزیوں کی کاشت سے ایک ماہ پہلے گوبرکی گلی سڑی کھاد بکھیر کرزمین میں ملادیں تاکہ گوبر کی کھاد زمین کاحصہ بن جائے ،ایسی اقسام کا بیج منتخب کیاجائے جوہمارے موسمی حالات کے مطابق ہو کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہوں اور بیج کی شرح اگائو80فیصد سے کم نہ ہو ، ٹماٹر اورمرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کریں اورجب پنیری کی عمر 30تا35دن ہوجائے تواس پنیری کوپٹڑیوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کریں ، کریلہ گھیاکدو، چین کدو ،توری، تراور کھیراکی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب کریں جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونو ں جانب کریں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *