محکمہ زراعت پنجاب نے توانائی بچت پالیسی پر عملدر آمد شروع کردیا ،اضافی لائٹس آف ، ہیٹر ز کا استعمال ممنوع
محکمہ زراعت پنجاب نے توانائی بچت پالیسی پر عملدر آمد شروع کردیا ،اضافی لائٹس آف ، ہیٹر ز کا استعمال ممنوع کردیا گیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیزان زراعت ایچ اے خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ اخراجات میں کمی کے لیے ایگریکلچر ڈائریکٹوریٹ کو تجویز دی گئی ہے کہ کاشتکاروں کی راہنمائی کے لیے سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیاجائے اور اشتہارات کی شکل میں کی جانے والی ادائیگیاں مکمل ختم کرکے صرف خبروں کے ذریعے آگاہی فراہم کی جائے ۔
محکمہ زراعت نے توانائی بچت پالیسی کے تحت اقدامات کے پیش نظر ایگریکلچرل کمپلیکس میں بجلی و گیس کے استعمال کوکم سے کم کرنے کے لیے کنکشنز کی تعداد میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پیپر لیس آفیشل ورکنگ کے فروغ کی بھی متعدد تجاویز پیش کی گئی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ زرعی فیلڈ اسٹاف کی وہیکلز کے لیے پٹرول ،ڈیزل کی مقدار پہلے ہی کم کردی گئی ہے ۔ یہ بھی بتایاگیاہے کہ محکمہ کی وسیع و عریض عمارات میں قائم بڑے دفاتر کو محدود بھی کیاجارہاہے اور اضافی سپیس کو رینٹ آئوٹ کرنے کی تیاریاں بھی کرلی گئی ہیں تاکہ بچت کے ساتھ ساتھ آمدن کے ذرائع بھی اپنائے جاسکیں ۔