ہر 2ماہ بعد مرغیوں کو رانی کھیت اور فال پاکس جیسی امراض سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے ضرورلگوائیں،محکمہ لائیوسٹاک
محکمہ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ قصورکے ترجمان نے دیہی مرغیوں اور پولٹری فارمرزکو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر 2ماہ بعد اپنی مرغیوں کو رانی کھیت اور فال پاکس جیسی امراض سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے ضرورلگوائیں تاکہ انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی اثرات کے باعث کسی مالی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔ انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ اس وقت صوبہ پنجاب میں 4 کروڑ 55لاکھ 56ہزار سے زیادہ دیہی مرغیاں موجودہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کے حکام پولٹری فارمرزکی معاونت کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے گھرکے قریب ویٹرنری ہسپتالوں یالائیوسٹاک ڈسپنسریوں سے لگوائے جاسکتے ہیں اس ضمن میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے