گنے کی فصل کا منافع بخش پہلو اسکی مونڈھی فصل کی پیداواری صلاحیت پر منحصرہے،محمداکرم طاہر
گنے کی فصل کا منافع بخش پہلو اسکی مونڈھی فصل کی پیداواری صلاحیت پر منحصرہے اسلئے مونڈھی فصل کے کھیت کے چناؤ کیلئے لیرافصل کا بیماریوں اور کیڑوں سے محفوظ ہونا ضروری ہے تاہم کاشتکار گری ہوئی فصل سے آئندہ فصل کے لئے مونڈھی فصل نہ رکھیں. ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ صوبہ پنجاب میں کماد کے زیرکاشتہ رقبہ میں سے 40 سے 45فیصدرقبہ پرمونڈی فصل رکھی جاتی ہے‘کاشتکار کمادکی مونڈھی فصل کیلئے فصل کی کٹائی جنوری کے آخر سے مارچ کے شروع تک مکمل کریں کیونکہ اسوقت رکھی مونڈھی فصل سے شگوفے خوب پھوٹتے ہیں اورپودے اچھا جھاڑ بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوری میں عموماً رکھی گئی فصل میں سردی کی شدت سے مونڈھوں میں کشیدہ آنکھیں مرجاتی ہیں اسلئے فصل کاٹتے وقت گناسطح زمین سے آدھا تا ایک انچ گہرا کاٹیں کیونکہ اس سے زیر زمین پڑی آنکھیں زیادہ صحتمند ماحول میں پھوٹتی ہیں