کاشتکاروں کو مکئی کی بہتر پیداوار کیلئے کونپل مکھی، تیلے، امریکن اور لشکری سنڈی کے فوری خاتمہ کیلئے کیمیائی انسداد کی ہدایت

مختلف ضرررساں کیڑوں کے حملوں سے پاکستان میں مکئی کی پیداوار دوسرے ممالک کی نسبت کئی گنا کم ہو گئی ہے جس پر کاشتکاروں کو کونپل کی مکھی، تنے کی سنڈی، چست و سست تیلے، امریکن و لشکری سنڈی کے فوری خاتمہ کیلئے کیمیائی انسداد کی ہدایت کی گئی ہے۔پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول کے مطابق کونپل کی مکھی، تنے کی سنڈی، چست تیلے، سست تیلے، امریکن سنڈی، لشکری سنڈی اور دیمک کے باعث پاکستان میں مکئی کی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے لہٰذاان کیڑوں کی شناخت، مختصر اً دوران زندگی اور نقصان پہنچانے کے طریقوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا انسداد ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار کونپل کی مکھی کے انسداد کیلئے ٹرائی ایزو فاس 40 ای سی 600 ملی لیٹر فی ایکڑ، فلووالینیٹ 20ای سی 175 ملی لیٹر فی ایکڑ ایڈوانٹیج 20ای سی 250ملی لیٹر فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔ انہوں نے کہاکہ چست تیلے و سست تیلے سے بچاؤ کیلئے امیڈا کلوپرڈ 200 ایس ایل کی 100ملی لیٹر مقدار فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کرنے کے بھی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ امریکن سنڈی اور لشکری سنڈی کے کیمیائی انسداد کیلئے ایما میکٹن بنزوایٹ 0.19ای سی 200ایم ایل فی ایکڑ اور انڈوکسا کارب 240ایس ای 175 ملی لیٹر فی ایکڑ جبکہ دیمک کے خاتمہ کیلئے کلور پائری فاس 40ای سی 1500ملی لیٹر فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کی جائے

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *