وسطی یورپ کے ملک چیک ری پبلک نے برڈ فلو کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ایک پولٹری فارم کو 7 لاکھ سے زائد مرغیاں تلف کرنیکا حکم دیا گیا ہے۔
یورپ میں برڈ فلو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایسے میں وسطی یورپی ملک چیک ری پبلک نے ایک فارم کو ساڑھے 7 لاکھ مرغیاں تلف کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جو کہ ملک بھر کی مرغیوں کی تعداد کا 15 فیصد ہے۔
اس حوالے سے دی یورپین سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانوں میں اس انفیکشن کے پھیلاؤ کا خطرہ کم ہے تاہم جو لوگ پولٹری فارم میں کام کرتے ہیں ان کے متاثر ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2021 اور ستمبر 2022 کے درمیان 37 یورپی ممالک کے فارمز پر دو ہزار 500 وبائی امراض کا پتا چلا تھا جس کے نتیجے میں تقریباً پانچ کروڑ مرغیوں کو ذبح کرنا پڑا تھا۔