گوبرکی کھاد نامیاتی مادے کا بہترین ذریعہ ہے،ترجمان محکمہ زراعت
ترجمان محکمہ زراعت قصورنے کہا ہے کہ گوبرکی کھاد نامیاتی مادے کا بہترین ذریعہ ہے لہذاکاشتکار زمینوں میں نامیاتی مادوں کی کم ہوتی ہوئی مقدار سے بچانے سے کیلئے گوبرکی کھاد کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں تاکہ زرعی زمین کو کلی یا جزوی طورپر کلروتھور سے متاثر ہونے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ ہماری زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار 0.5فیصد یااس سے بھی کم ہے جبکہ اچھے نتائج کے لئے بہت ضروری ہے کہ اس کی مقدار 0.86فیصد سے لے کر 30فیصد یا اس سے زیادہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سفید کلروالی زمین میں نمکیات عام طورپر سفید رنگ کی تہہ کی شکل میں زمین کی سطح پر نظرآتے ہیں اور اس زمین میں پانی وہواکی نفوذ پذیری متاثرنہیں ہوتی اور اس میں پانی جذب ہوجاتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی زمینوں میں گہرا ہل چلاکر نہری یا ٹیوب ویل کے اچھی قسم کے پانی سے تین چارگہری آبپاشی کی جائے تونمکیات کافی حد تک نیچے چلے جاتے ہیں اور زمین کاشت کے قابل بن جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سبز کھاد کے لئے استعمال ہونیوالی فصلات میں ویسے تو گوارہ‘جنتر‘ برسیم‘ رہر‘ مونگ‘ سن‘ سینجی یا شفتل شامل ہیں