کمادکی کٹائی میں گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کے شیڈول کو خصوصی طورپر مدنظررکھناچاہئیے،محکمہ زراعت
کاشتکاروں کو پہلے کمادکی ستمبرکاشتہ‘مونڈھی فصل‘اگیتی پکنے والی اقسام کی برداشت کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار پہلے مذکورہ فصل کی برداشت کریں اور اس کے بعددرمیانی اوردیرسے پکنے والی اقسام کی برداشت کی جائے تاکہ گنے کا معیار اور اس میں رس و مٹھاس کی موجودگی برقراررکھی جاسکے۔ محکمہ زراعت قصور کے ترجمان نے کاشتکاروں کے لئے جاری ہدایات میں کہا کہ کمادکی فصل کی کٹائی زمین میں ایک انچ گہری کی جائے کیونکہ اس سے زیرزمین پوریوں پرموجودآنکھیں زیادہ صحتمند ماحول میں پھولتی ہیں اور نیچے سے گناکاٹنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتاہے کہ مڈھوں میں موجود گڑوؤں کی سنڈیاں بھی تلف ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمادکی کٹائی میں گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کے شیڈول کو خصوصی طورپر مدنظررکھناچاہئیے