کاشتکاروں کو آلوکی موسم خزاں کی فصل وسط جنوری تک برداشت کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آلوکی موسم خزاں کی فصل وسط جنوری تک برداشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصومحمدطاہراکرم نے”اے پی پی“کوبتایا کہ اگرچہ فصل کی برداشت کا وقت بڑی حد تک فصل کے پکنے پرمنحصرہے جنوری کے وسط تک آلوکی موسم خزاں کی فصل پک کر تیار ہوجاتی ہے اس لئے کاشتکارماہرین زراعت کی مشاورت سے مذکورہ ایام میں آلوکی برداشت کاعمل شروع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو آلوکی فصل کی برداشت سے کم ازکم دو ہفتے قبل آبپاشی روک دینی چاہئیے اور دوران برداشت اس امرکا بھی خیال رکھناچاہئیے کہ برداشت کے موقع پر آلو زخمی نہ ہو کیونکہ اس طرح جہاں سردخانوں میں رکھے گئے آلوجلدخراب ہوجاتے ہیں وہیں منڈی میں بھی ان کی بہت کم قیمت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلو دو سے تین دن تک سایہ میں رکھاجائے توان کا چھلکاسخت ہوجائے گا اس طرح گریڈنگ اور بوریوں میں بھرائی کے دوران آلو کے چھلکے نہیں اتریں گے اور آلوخراب ہونے سے محفوظ رہے گا‘ سردخانوں میں بھیجنے والے آلو کو صاف ستھرے کھلے سوراخوں والی بوریوں میں رکھناچاہئیے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *