انگور کی سیڈلیس اقسام کی کاشت سے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے،محکمہ زراعت پنجاب

محکمہ زراعت پنجاب نے باغبانوں کو رواں ماہ جنوری کے دوران شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ انگور کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ جنوری کے مذکورہ ایام میں جب انگور کی بیلیں خوابیدہ حالت میں ہو ں تو ان کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ قلمیں تیار کر لی جائیں اور قلمیں تیار کرنے کے بعد انہیں چھوٹے چھوٹے بنڈلوں کی صورت میں باندھ کر نمدارریت یا مٹی میں کم و بیش 1 ماہ کیلئے دبادیاجائے کیونکہ اس عمل کے نتیجے میں قلمیں نرسری میں لگانے کے بعد جلد ہی جڑیں اور پھوٹ نکالنا شروع کردیتی ہیں۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے مطابق انگور کی کاشت تقریباًہر قسم کی زمین میں کی جاسکتی ہے تاہم انگورکی کامیاب کاشت کیلئے درمیانی ذرخیز، ہلکی میرا اور مناسب مقدار میں نامیاتی مادہ رکھنے والی زمین زیادہ موزوں ہے البتہ کلراٹھی، سیم زدہ اور بھاری میرازمین سمیت ایسی زمین جس میں پانی دیر تک کھڑارہے وہ انگور کی کاشت کیلئے مناسب نہیں۔انہوں نے کہاکہ انگور کی اقسام کنگز روبی، فلیم سیڈلیس،پرلٹ،تھامپسن سیڈلیس کی کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *