محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ٹنل کے اندر لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اور کھاد کا استعمال جاری رکھنے کی ہدایت

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹنل کے اندر لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اور کھاد کا استعمال جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار بوقت ضرورت سپرے بھی کریں تاہم سپرے کرنے اور کھاد ڈالنے کے بعد ٹنل کامنہ بند نہ کیاجائے تاکہ گیس پیداہونے سے فصل کو نقصان نہ پہنچے۔

محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد اقبال نے کہاکہ ٹنل ٹیکنالوجی کے ذریعے سبزیاں کاشت کرنے والے کاشتکار دن کے وقت تقریباً صبح 9بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ٹنل کے منہ کو دونوں اطراف سے کھلا رکھیں تاکہ ٹنل کے اندر زیادہ نمی پیدانہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ ٹنل کے اندر زیادہ نمی مختلف بیماریوں کو جنم دے سکتی ہے اس لئے اگر ممکن ہو تو ٹنل میں ہوا خارج کرنے والا ایگزاسٹ فین بھی لگادینا چاہیے تاکہ بے جا نمی کو خارج کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ مناسب درجہ حرارت 15 سے 30ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے لہٰذاکاشتکار ٹنل کا درجہ حرارت مناسب رکھنے کیلئے بھی اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے پودوں کی ترتیب، کانٹ چھانٹ، گوڈی وغیرہ کابھی خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *