ریتلی میرا اورپانی کے اچھے نکاس والی زمین شکرقندی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے،محکمہ زراعت قصور

 ریتلی میرا اورپانی کے اچھے نکاس والی زمین شکرقندی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے لہٰذا ایسے کاشتکار جن کے پاس دیگر فصلات کے کاشت کیلئے زیادہ سرمایہ نہ ہو وہ انتہائی کم خرچ کے ذریعے بہتر مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصورمحمداکرم طاہرنے”اے پی پی“کو بتایا کہ شکرقندی ایک اہم اور نقدآور فصل ہے جسے کم پانی اور تھوڑی کھاد سے بھی اُگایاجاسکتاہے جبکہ اسکا بیج بھی انتہائی کم خرچ ہے جس کے باعث کاشتکار بہترمالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شکرقندی میں 30 سے 35 فیصد تک کاروبوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکرقندی کی کاشت ایسے کاشتکاروں کیلئے بھی بھاری مالی منفعت کا باعث بنتی ہیں جن کے پاس فصلوں کی کاشت کے لئے زیادہ سرمایہ نہ ہو شکرقندی کی کاشت میں بیج کا خرچ نہ ہونے کے برابرہوتاہے

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *