دھان کی فصل کمبائن ہارویسٹرسے برداشت کرنے کی صورت میں کٹائی کی ایڈجسٹمنٹ والا ہارویسٹر استعمال کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت نے دھان کی فصل کمبائن ہارویسٹرسے برداشت کرنے کی صورت میں کٹائی کی ایڈجسٹمنٹ والا ہارویسٹر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ دانوں کو ٹوٹنے سے بچایاجاسکے اورکہاہے کہ اگر ایساممکن نہ ہوسکے تو کمبائن کی رفتارآہستہ رکھنے کو ترجیح دی جائے تاکہ فصل نسبتاً اونچی کٹے اور اس طرح کم دانے ٹوٹیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراکرم طاہرنے”اے پی پی“کو بتایا کہ کاشتکار دھان کی موٹی اقسام کیلئے کٹائی اور پھنڈائی مناسب وقت پر شروع کریں‘دھان کی اچھی پیداوارحاصل کرنے کیلئے مناسب وقت پر کٹائی او رپھندائی بہت ضروری ہے نیزکٹائی کا مناسب وقت وہ ہے جب دانوں میں 20 سے 22فیصد نمی ہواوریہ نمی اس وقت ہوتی ہے جب سٹے کے اوپر والے دانے پک چکے ہوں جبکہ نیچے والے دانے ہرے ہوں لیکن برچکے ہوں

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *