سبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹنل کاشت کا طریقہ بہترین ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصور

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کہا ہے کہ سبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹنل کاشت کا طریقہ بہترین ہے روایتی طریقہ کاشت کی نسبت بلند‘واک ان ٹنل اور پست ٹنل میں کھیرا، ٹماٹر، شملہ مرچ، سبزمرچ، گھیاکدو، گھیا توری، کریلہ، چپن کدو، حلوہ کدو، بینگن،تروبوزکی سبزیاں کامیابی سے اُگائی جارہی ہیں چونکہ پنجاب میں دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت کم ہونے اورکوراپڑنے کی وجہ سے موسم گرماکی اگیتی سبزیاں کھیت میں اگانا ممکن نہیں اسلئے موسم گرماکی سبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیادہ پیداوارکے حصول کے لئے ٹنل کاشت کا طریقہ کو رواج دیاگیاہے۔ انہوں نے”اے پی پی“کوبتایا کہ ٹنل کے اندر کاشت کی گئی سبزیوں کو شدید سردیوں کے موسم میں پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیاجاتاہے جس سے ٹنل کے اندر کادرجہ حرارت مناسب رہتاہے اور شدید سردی و کورے کے باوجودان سبزیوں کے پودوں کی بڑھوتری جاری رہتی ہے جس سے جلد تیار اور اچھے داموں میں فروخت ہوتی ہے جس سے کاشتکاروں کو زیادہ منافع حاصل ہوتاہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *