کاشتکاردھان کی کٹائی کے بعد جلدازجلد پھنڈرائی کا عمل مکمل کریں، محکمہ زراعت
ترجمان محکمہ زراعت قصورنے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھان کی کٹائی کے بعد جلدازجلد پھنڈرائی کا عمل مکمل کریں اور فصل کو کھیت میں پڑانہ رہنے دیں کیونکہ کٹائی وپھنڈائی کے درمیان جتنا وقفہ ہوگا چاول کی ریکوری اتنی ہی کم ہوتی جائے گی نیزچاول کی کٹائی کے موسم میں دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہوتی ہیں جبکہ اس دوران اوس بھی پڑتی ہے جس سے کھیت میں پڑی ہوئی فصل اوس سے بھیک جاتی ہے اور دن کی دھوپ سے سوکھ جاتی ہے اس طرح متواترخشک اورترہونے سے دانوں میں چوڑی پڑ جاتی ہے جس سے دھان کی چھڑائی متاثرہوتی ہے