انسان کی غذائی ضروریات میں لحمیات‘نشاستہ‘ تیل‘معدنیات اور حیاتین کی اشدضرورت ہوتی ہے،محمداکرم طاہر

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کہا کہ انسان کی غذائی ضروریات میں لحمیات‘نشاستہ‘ تیل‘معدنیات اور حیاتین کی اشدضرورت ہوتی ہے جبکہ زودہضم ہونے کی بناء پرسبزیوں اوران کے اجزاء کا حصول انسانی جسم کا ایک پسندیدہ ذریعہ جن کے استعمال سے انسان تندرست وتوانا رہ سکتاہے نیزسبزیوں کی کاشت دوسری فصلوں کی نسبت زیادہ منافع بخش ہے جن میں لحمیات، نشاستہ، تیل،معدنیات اور حیاتین کی وافر مقدارسبزیوں میں پائی جاتی ہے لہٰذاکاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر سبزیوں کی کاشت یقینی بنائیں۔ انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ آلو‘لہسن‘ شکرقندی وغیرہ میں نشاستہ کافی مقدارمیں موجودہوتاہے اسی طرح مٹر،پتوں والی پھلی دار سبزیوں،لہسن میں لحمیات جبکہ ٹماٹر،گاجر،شلجم،شکرقندی،جڑوں اور پتے والی سبزیوں میں وٹامن اے کی بڑی تعدادپائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں مٹر،پھلیوں، ٹماٹر میں وٹامن بی،سبزمرچ‘شلجم، پھول گوبھی،بندگوبھی،پالک،پودینہ وغیرہ میں وٹامن سی کثرت سے پایاجاتاہے

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *